محمد یونس ٹبہ
جناب محمد یونس ٹبہ نے اپنے نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط کیرئیر کا آغاز یونس برادرز گروپ(YBG) کے ساتھ بطور بانی ممبر کیا اور پیداواری عمل، فروخت، مینجمنٹ، مارکیٹنگ مینجمنٹ اور جنرل مینجمنٹ جیسے امور کے ذریعے اسے ترقی کی منازل طے کرتے دیکھا ہے۔ آپ نے اپنے مختلف النوع تجربے اور مہارت کی بنیاد پر یونس برادرز گروپ کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے جہاں نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بزنس کمیونٹی نے بھی اسے سراہا ہے۔ جناب محمد یونس ٹبہ کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے ان کے شاندار کاروباری کیرئیر کے دوران ''بزنس مین آف دی ائیر'' کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔