لکی سیمنٹ لمیٹڈ کا قیام ۱۹۹۳ میں عمل میں آیا جو کہ یونس برادرز گروپ کی جھنڈا بردار کمپنی ہے

۔ لکی سیمنٹ پاکستان میں سیمنٹ پیدا کرنے والا سب سے بڑا کارخانہ اور برآمد کنندہ ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج فہرست ہے۔ کمپنی نے گلوبل ڈپازیٹری رسیٹس جاری کی ہیں جو کہ درج فہرست ہیں اور ان کی خریدو فروخت لندن اسٹاک ایکسچینج کی پروفیشنل سیکیورٹیز مارکیٹ میں ہوتی ہے۔

سالہا سال سے کمپنی نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور اپنے کاروباری افعال میں وسعت کے لئے اپنی پیداواری سہولیات میں اضافہ کررہی ہے۔ کراچی سندھ میں موجود پلانٹ سے ملک کے جنوبی حصوں اور پیز و خیبر پختون خواہ کے پلانٹ سے ملک کے شمالی حصوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ لکی سیمنٹ پاکستان کی سب سے پہلی کمپنی ہے جو کھلے سیمنٹ کو بڑی مقدار میں بیرون ملک برآمد کررہی ہے۔ سیمنٹ کو بنانے بلکہ اس اتارنے چڑھانے اور ذخیرہ کرنے کے لئے اس نے کراچی پورٹ پر ایک ٹرمینل قائم کیا ہواہے۔

لکی سیمنٹ نے مستعدی کے ساتھ ارزاں قیمت پر سب سے پہلے ویسٹ ہیٹ ریکوری اینڈ ریفویوز ڈیراوئڈ فیول اور ٹائر ڈیراوڈ فیول پلانٹس پاکستان میں متعارف کروائے اور ان کی تنصیب کی۔ اس کو توانائی میں خود انحصاری حاصل ہے کیونکہ اس کا ۱۸۰ میگا واٹ کا بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ ہے اور بجلی کی اضافی پیداوار کو قومی وسائل میں فراہم کرتا ہے۔ لکی سیمنٹ کے پاس بلکرز اور ٹریلرز کا ایک بیڑا ہے جس سے سیمنٹ کی نقل و حمل میں اسے فوقیت و برتری حاصل ہے اور اس طرح وہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے اپنے ہر قسم کے گاہکوں کو مستعدی کے ساتھ سیمنٹ ترسیل کرتا ہے۔

TOP